طائف میں بلدیہ کا چھاپہ، گھریلو بیکری سیل
جمعرات 31 دسمبر 2020 21:44
فلیٹ میں غیر قانونی طور پربیکری قائم کی گئی تھی (فوٹو سبق)
طائف بلدیہ نے الہدا کے علاقے کے ایک فلیٹ کو سیل کردیا جہاں غیرقانونی طور پر بیکری کی مصنوعات تیار کی جاتی تھیں۔
فلیٹ کو غیرملکی کارکنوں نےبیکری کے طور پر متعارف کرایا تھا جہاں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تیار اشیا تیار کی جارہی تھیں-
فلیٹ میں اسٹور کی جانے والی اشیائے خورنوش بھی انتہائی غیر معیاری طریقے سے رکھی گئی تھیں۔
ویب نیوز سبق کے مطابق طائف میونسپلٹی نے فلیٹ پر چھاپہ مار کر 80 کلو گرام گوشت، اس سے تیار کردہ اشیا، پیسٹری، منتو اور دیگر اشیا ضبط کیں-
بلدیہ کا کہنا ہے کہ تفتیشی ٹیموں کی جانب سے مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے کہیں بھی خلاف ورزی کی رپورٹ یا شبہ ہوتا ہے تو اس کے لیے اقدامات کیے جاتے ہیں-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں