Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرقی ریجن میں بلدیہ کی تفتیشی کارروائیاں

خلاف ورزی پر 16 دکانوں پر جرمانے کیے گئے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
مشرقی ریجن کی بلدیہ نے تفتیشی دوروں میں متعدد خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں۔ تفتیشی ٹیم نے ریجن میں مختلف تجارتی مراکز کے 241 دورے کیے-
 سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مشرقی ریجن کی  بلدیہ کے ذمہ دار نے بتایا کہ النعیریہ کمشنری میں مختلف تجارتی اداروں اور دکانوں کے تفتیشی دورے کرکے زائد المیعاد خوراک ضبط کی گئی جو انسانی استعمال کے قابل نہیں تھی- 

تفتیشی دوروں کا مقصد صحت مند خوراک فراہم کرنا ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)

 بلدیہ کے مطابق ان تفتیشی دوروں کا مقصد شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو صحت مند خوراک فراہم کرنا اور غیر معیاری غذائی اشیا سے انہیں محفوظ رکھنا ہے۔
بلدیاتی حکام کا کہنا ہے کہ تفتیشی دوروں کے دوران مختلف دکانوں میں لائسنس کی عدم دستیابی اور لائسنس کی میعاد ختم ہوجانے، صحت کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنا شامل تھا۔
مذکورہ خلاف ورزیوں پر 16 دکانوں پر جرمانے بھی عائد کیے گئے جبکہ پانچ دکانوں کو سیل کردیا گیا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: