Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے سال میں استعمال کے لیے چند مخصوص پرفیوم

مردوں کے پرفیوم میں عود کی خوشبو کو بہت پسند کیا جاتا ہے۔ فوٹو فری پک
پرفیوم کی خوشبو سے نہ صرف تروتازگی کا احساس ہوتا ہے بلکہ شخصیت کی خوبصورتی اور کشش میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
پرفیوم لگانے سے انسان کی اپنی خود اعتمادی میں بھی اضافہ ہوتا ہے اور اچھی خوشبو سے لوگ بھی متاثر ہوتے ہیں۔
پرفیومز سے نہ صرف طبیعت میں تازگی اور سانسوں میں مہک پیدا ہوتی ہے بلکہ خود اعتمادی میں اضافہ اور مزاج میں کشش پیدا ہوتی ہے۔
اطالوی فیشن ہاؤس ڈولچے اینڈ گبانا نے ایک پرفیوم لانچ کیا ہے جس میں صنوبر کے تازہ دم پتوں اور الائچی کی گرم خوشبو شامل ہے۔
اس پرفیوم کی خوشبو سے گہری کالی چمڑی کی دلکش مہک بھی محسوس ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ ہے اس میں لکڑی اور چند مخصوص مصالحہ جات کی خوشبو بھی شامل کی گئی ہے۔

اکثر پرفیومز قدرتی اجزا کے عرق سے بنائے جاتے ہیں۔ فوٹو فری پک

امریکی فیشن ڈیزائنر نارسسو رودریگویز کا پرفیوم  قیمتی اور طاقتور خوشبو کی شناخت سے پہچانا جاتا ہے۔ یہ متعدد متضاد اشیاء کا مجموعہ ہے جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ گہرے جذبات کو بھی ابھارتے ہیں۔
مشک کے گہرے پتوں کی خوشبو سے بھرپور عود اور بخور کے علاوہ کالی مرچ اور تلسی کے مسالہ دار پتوں کی مہک بھی آتی ہے۔
برطانوی فیشن ہاؤس جمی چو نے نے بھی ایک پرفیوم متعارف کروایا ہے جس میں لیموں کی تازہ خوشبو کے علاوہ کالی مرچ کی گرم خوشبو آتی ہے۔
فرانسیسی لگژری برانڈ ایرمیس نے ایک نیا پروفیوم متعارف کروایا ہوا ہے۔ اس کی خوشبو میں بخور اور کالی چائے کی مہک شامل ہوتی ہے۔
جرمن لگژری برانڈ مونٹ بلونک نے بھی نئے سال کے لیے پرفیوم متعارف کروایا ہے جو لکڑی اور چمڑے کی خوشبو کے ملاپ سے بنایا گیا ہے۔

شیئر: