Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ فہد پل سے بحرین جانے کے لیے سفری ضوابط

سعودی اور بحرینی لیباریٹریوں کے ٹیسٹ قابل قبول ہوں گے- (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب اور بحرین کو جوڑنے والے کنگ فہد پل کی انتظامیہ نے بحرین جانے والوں کے لیے سفری ضوابط جاری  کیے ہیں۔ انتظامیہ نے پانچ زمروں میں شامل افراد کو کورونا لیباریٹری ٹیسٹ کی پابندی سے استثنیٰ دیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق کنگ فہد پل انتظامیہ نے بیان جاری کرکے بتایا کہ سفارتکار، ان کے اہل و عیال، سرکاری مہم انجام دے کر واپس آنے والے، سرکاری فرائض انجام دینے والے عسکری، ان کے اہل و عیال، وزارت صحت کے خرچ پر علاج کے بعد واپس آنے والے اور ان کے اہل خانہ، بحرین میں کورونا کے کلینکل ٹرائلز میں حصہ لینے والے اور چھ برس سے کم عمر کے بچے کورونا لیباریٹری ٹیسٹ سرٹیفکیٹ سے مستثنیٰ ہوں گے۔  

ٹیسٹ کا رزلٹ 72 گھنٹے کے لیے موثر ہوگا- (فوٹو: الاخباریہ)

کنگ فہد پل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بحرین جانے والوں کو پیشگی کورونا لیباریٹری ٹیسٹ کی پابندی کرنا ہوگی۔ ٹیسٹ کا رزلٹ 72 گھنٹے کے لیے موثر ہوگا۔ جن لوگوں نے یہ ٹیسٹ نہیں کرایا ہوگا تو انہیں 400 سعودی ریال فیس دے کر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔  
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کا رزلٹ ’مجتمع واعی‘ ایپ یا سعودی عرب میں سرکاری سمارٹ فون ایپ کے ذریعے قابل قبول ہوگا جبکہ بحرین کی طرف سے منظور شدہ سعودی یا بحرینی لیباریٹری سے جاری ہونے والا ٹیسٹ سرٹیفکیٹ بھی قابل قبول سمجھا جائے گا۔ 

اگر ٹیسٹ نہیں کرایا تو 400 ریال دے کر ٹیسٹ کرانا ہوگا- (فوٹو: الاخباریہ)

انتظٓامیہ کے مطابق جن مسافروں کے پاس پیشگی کورونا ٹیسٹ سرٹیفکیٹ نہیں ہوگا انہیں کریڈٹ کارڈ یا بینک کارڈ یا کیش کی صورت میں فیس ادا کرکے لیباریٹری ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ 
بحرین میں 10 دن یا اس سے زیادہ قیام کرنے والوں کو مملکت پہنچنے کے دسویں روز ٹیسٹ کرانا پڑے گا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: