مرد جب خواتین سے ملتے ہیں تو وہ کئی خصوصیات تلاش کرتے ہیں (فوٹو: ان سپلیش)
انسان ایک دوسرے سے کیسے متاثر ہوتے ہیں ماہرین نفسیات اسے ابھی مکمل طور پر نہیں سمجھ سکے، لیکن تحقیق اور تجربات سے کئی حقائق سامنے آئے ہیں جس سے یہ سمجھنا آسان ہوجاتا ہے کہ مرد، خواتین میں کونسی صفات زیادہ پسند کرتے ہیں۔
سیدتی ڈاٹ نیٹ کے مطابق ماہر تعلقات و نفسیات ڈاکٹر گیری براؤن نے ایک انگریزی اخبار سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’عورتوں میں جہاں کشش اہم ہے وہیں دیگر اہم خصوصیات بھی شامل ہیں جیسے خوش مزاجی، دوسروں کے ساتھ شفقت، اعتماد جس میں تکبر نہ ہو اور محبت کا احساس دلانا وغیرہ۔‘
مرد جب خواتین سے ملتے ہیں تو وہ کئی خصوصیات تلاش کرتے ہیں۔ ان میں سے کچھ یہ ہیں۔
شفقت
مرد کسی ایسے شخص کے ساتھ رہنا پسند نہیں کرتے جو صرف ان کی فیملی اور دوستوں کے ساتھ اچھا سلوک کرے۔ بلکہ مردوں کی خواہش ہوتی ہے ان کی زندگی میں آنے والے ہر شخص کے ساتھ اچھا سلوک کیا جائے۔
شفقت و احسان ایسی صفات ہیں جن سے خاندان میں اختلافات ختم کیے جا سکتے ہیں۔ جب ہم کسی سے شفقت کا معاملہ کرتے ہیں تو اس سے ہمیں یہ احساس ہوتا ہے کہ ہم سب خاص افراد ہیں جو ضرورت کے وقت پیار، شفقت اور معافی کے مستحق ہیں۔
مثبت اور مزاحیہ
کسی بھی تعلق میں سب سے اہم چیز وقت کا ہنستے مسکراتے اور بہتر انداز میں گزارنا ہوتا ہے۔ پرجوش ماحول اور اچھے موڈ کی طرف دھیان رکھنا ترجیح ہونی چاہیے۔ اس سے آپ مثبت، ہلکی اور مزاح سے بھرپور زندگی گزار سکتے ہیں۔
اپنی بے شمار صفات کے ساتھ ساتھ ایک عورت مسکراہٹ کے ذریعے بھی دن کو خوشگوار بنا سکتی ہے۔ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ مرد مسکراتی ہوئی خواتین کی طرف زیادہ راغب ہوتے ہیں۔
شوقین
مرد حضرات کو خوش رہنے کے لیے مستقل طور پر شگفتہ خیالی کی ضرورت ہوتی ہے جس سے وہ تحریک حاصل کر سکیں۔ کسی ایسی خاتون سے متاثر ہونا جو زندگی میں اپنے مقاصد کے حصول کے لیے پُرجوش انداز میں جُٹی ہوئی ہو، بجائے خود دلفریب ہے۔
کچھ لوگوں کو یہ مشکل دکھائی دے سکتا ہے لیکن ایک مرد کے لیے عموماً وہی خاتون دوسروں کے مقابلے میں قابلِ ترجیح ہوتی ہے جو رشتے کی مدت کے دوران باہمی مفادات کی نگہداشت کرے۔
ایسے مرد و خاتون اکٹھے ہوں تو بور نہیں ہو سکتے کیونکہ ایسی خاتون جو مختلف معاملات پر جذباتیت کے ساتھ کوئی زاویہ نگاہ رکھتی ہو، اس سے بات کرنے کے لیے ہر وقت کوئی نہ کوئی موضوع موجود ہوتا ہے۔
خوداعتمادی
مرد ایسے لوگوں کے ساتھ رہنا پسند کرتے ہیں جو ان کے لیے خوشی کا باعث ہوں۔ صرف خواتین ہی نہیں جو اپنے ساتھی کو پراعتماد دیکھنا چاہتی ہیں بلکہ مرد بھی چاہتے ہیں کہ وہ ایسی عورت کے ساتھ رہیں جو پراعتماد ہو اور جو اپنا دفاع کرسکتی ہو۔ وہ کسی جدید رحجانات یا مشہور شخصیت کی عادات پر چلنے والے کو اتنا پسند نہیں کرتے بلکہ ایسی خاتون کو چاہتے ہیں جو پر اعتماد زندگی بسر کرے۔
جذباتی ذمہ داریاں
مرد کے لیے اس خاتون سے بڑا کوئی اور کردار نہیں ہے جو دوسروں پر الزام تراشی کرنے کے بجائے اپنے جذبات اور ردعمل کی ذمہ داری لے سکے خواہ حالات کیسے بھی ہوں۔ یقیناً اس طرح کی ذمہ داری عورت کی کشش میں بے پناہ اضافہ کرتی ہے۔ خاتون میں جذباتی ذمہ داری مردوں کے لیے ناقابل یقین حد تک دلکش ہوتی ہے۔
احساس مندی
مرد بڑی حد تک ظاہری اشیا کو دیکھتے ہیں۔ ان کا کسی کو جانچنے کا یہی طریقہ ہے۔ مرد عورت میں جس چیز کو سب سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں وہ احساس مند ہونا ہے۔
مرد اس خاتون کی محبت میں گرفتار ہوجاتا ہے جس کے بارے میں اسے محسوس ہوتا ہے کہ وہ خاتون اس کا احساس کر رہی ہے۔