منگل کو العلا میں جی سی سی کانفرنس کے دوران ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جو ماسک پہنے رکھا وہ توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سوشل میڈیا صارفین نے ولی عہد کی متعدد تصاویر شیئر کرتے ہوئے ماسک کے بارے میں استفسار کیا ہے۔
صارفین نے جیسے ہی ماسک کی نشاندہی کی تو لوگ اسے خریدنے کے لیے دوڑ پڑے، دیکھتے دیکھتے مذکورہ برانڈ کا ماسک مارکیٹ سے ختم ہو گیا۔
مذکورہ برانڈ کا ماسک فروخت کرنے والی آن لائن شاپس میں سولڈ آؤٹ کا پیغام دیا جا رہا ہے۔
ٹوئٹر صارفین نے متعدد شہروں میں مذکورہ ماسک فروخت کرنے والی دکانوں کا نام شیئر کیا ہے جبکہ بعض نے آن لائن شاپس کے لنک شیئر کیے ہیں۔
بعض صارفین ایسے بھی تھے جنہوں نے مذکورہ برانڈ تیار کرنے والی کمپنی کا سراغ لگا کر اس کا لنک شیئر کیا ہے۔
كمامة محمد بن سلمان صارت سولد اوت
— ٰالمُنيـرة . (@M_Munira3) January 5, 2021
العلاکے ایک ٹوئٹر صارف نے کہا ہے کہ ’پورے شہر میں تلاش کیا، ہر دکان سے ماسک فروخت ہو گئے‘۔
بعض صارفین ایسے بھی تھے جنہوں نے فخریہ انداز میں کہا ہے کہ ’یہ ماسک ہمارے پاس پہلے سے موجود تھا، ہمیں خوشی ہے کہ ہم بھی وہی ماسک پہنتے ہیں جو ولی عہد کو پسند ہیں‘۔
واضح رہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جو ماسک پہنے تھے وہ ایئرکوین کمپنی کا نانو 3 ڈی فائبر ماسک ہے جس کا وزن صرف 5 گرام ہے۔
اس کی اور بہت سی خوبیوں کے علاوہ ایک خوبی یہ ہے کہ پہننے کے بعد یہ چہرے پر مضبوطی سے فٹ ہو جاتا ہے، غبار کے ذرات بھی اس سے نہیں گزر سکتے جبکہ آکسیجن میں مانع نہیں۔
يالله صباح خير .. جلست اتلقف بالاخبار و كذا لقيت صوره لولي العهد الامير محمد بن سلمان و شيخ قطر تميم بن حمد ال ثاني لابسين كمامه مثل الي موجوده عندي .. والله ي اني انبسطت و حسيت ان فعلاً الكمامه الي عندي قويه و مطلوبه pic.twitter.com/czk3M4E2L8
— عبدالله (@33z) January 6, 2021