پارک کے لیے مخصوص پلاٹ پر بنی غیر قانونی تعمیر منہدم
پارک کے لیے مخصوص پلاٹ پر بنی غیر قانونی تعمیر منہدم
جمعرات 7 جنوری 2021 19:29
انہدام کے وقت تمام اعلی عہدیدار بھی موجود تھے- (فوٹو سبق)
جدہ میونسپلٹی نے الصفا محلے میں پارک کے لیے مخصوص پلاٹ پر غیر قانونی تعمیر منہدم کرادی-
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہدام کی کارروائی میں صفا بلدیہ کے اہلکاروں کے علاوہ پولیس، بجلی کمپنی، نیشنل واٹر کمپنی اور صفائی کمپنی کے عہدیدار بھی موجود تھے-
الصفا بلدیاتی کونسل کے چیئرمین عھود الشمرانی نے بتایا کہ انہدام کی کارروائی کے لیے سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی تھی- جدہ میونسپلٹی سرکاری زمینوں پر تجاوزات ختم کرانے کی مہم چلائے ہوئے ہے-
جدہ میونسپلٹی نے خبردار کیا کہ شہر کے تمام علاقوں میں تجاوزات کی فہرست تیار کی جارہی ہے جہاں بھی خلاف ضابطہ تعمیر ہوگی یا کسی سرکاری پلاٹ پر قبضہ کیا گیا ہوگا اسے ختم کرایا جائے گا- اس حوالے سے مقامی شہریوں سے تعاون کی اپیل بھی کی گئی ہے-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں