قصیم میں سرکاری اراضی پر تجاوزات کے خاتمے کے لیے مہم
جمعرات 12 نومبر 2020 10:48
’قبضہ چھڑانے سے پہلے اس بات یقین کیا جائے گا کہ اراضی استعمال کرنے والے کے پاس ملکیتی دستاویزات نہیں‘ (فوٹو: سبق)
القصیم ریجن گورنریٹ کے نگرانی میں متعلقہ ادارے علاقہ میں سرکاری اراضی پر تجاوزات ختم کرنے کی مہم شروع کرنے جارہے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کےمطابق گورنریٹ نے کہا ہے کہ ’شاہی فرمان پر عمل کرتے ہوئے ان تمام اراضی پر تجاوزات ختم کیے جا رہے ہیں جن کے مالکان کے پاس ملکیتی دستاویزات نہیں‘۔
’شاہی فرمان میں حکم دیا گیا تھا کہ تمام سرکاری اراضی پر خواہ وہ رہائشی ہوں یا زرعی مقاصد کے لیے استعمال کی جارہی ہوں، ان سب پر تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے‘۔
قصیم گورنریٹ کے ترجمان احمد بن عبد اللہ الحصین نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ’تجازوات کا خاتمہ کرنے کے لیے مختلف حکومتی اداروں کی مشترکہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے‘۔
’تجاوزات کے خاتمے کا آغاز بریدہ شہر اور اس کے اطراف سے کیا جائے گا‘۔
’سرکاری اراضی پر قبضہ چھڑانے سے پہلے اس بات یقین کیا جائے گا کہ اراضی استعمال کرنے والے کے پاس ملکیتی دستاویزات نہیں‘۔