Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہد اور دار چینی سے ہونٹوں کو بھرنے کا طریقہ کتنا مفید؟

سردیوں میں ہونٹوں کو بھرنے کے لیے دارچینی مردہ جلد اور دراڑوں کو بھرنے میں مدد دیتی ہے (فوٹو: پِکس نیو)
حالیہ برسوں میں خواتین میں بڑے اور بھرے ہوئے ہونٹوں کا رحجان بڑھ چکا ہے۔ اکثر خواتین خوب صورت اور پرکشش نظر آنے اور ہونٹوں کو بھرنے کے لیے فکرمند نظر آتی ہیں اور اس کے لیے کوشش کرتی رہتی ہیں۔
سیدتی میگزین میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ہونٹوں کو بھرنے کے مختلف طریقے ہیں لیکن سب سے مقبول پلاسٹک سرجری ہے، اس میں بوٹوکس کا استعمال کیا جاتا ہے جو صحت کے لیے کافی نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔

 

اگر آپ قدرتی طریقے سے ہونٹ بڑھانے اور بھرنے کی خواہش مند ہیں تو دارچینی اور شہد کا استعمال کر کے اپنی خواہش پوری کر سکتی ہیں۔

ہونٹوں کے لیے دار چینی کے فوائد

سردیوں کے موسم میں ہونٹوں کو بھرنے کے لیے دارچینی قدرتی ایکفلوئٹر کا کام کرتی ہے جو مردہ جلد اور دراڑوں کو بھرنے میں مدد دیتی ہے۔
دارچینی ہونٹوں میں خون کے بہاؤ کو بڑھاتی ہے اور ان کے گلابی پن اور چمک میں اضافہ کرتی ہے۔
دارچینی میں ایسے اینٹی آکسیڈینٹ ہوتے ہیں جو سورج کی شعاعوں یا غیرمعیاری کاسمیٹکس کے استعمال کی وجہ سے سیاہ ہوئے ہونٹوں کو ٹھیک کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
دارچینی اور شہد کے ذریعے ہونٹوں کو کس طرح بڑھائیں وہ ہم آپ کو بتاتے ہیں۔
ہونٹوں کو بڑا کرنے کے لیے استعمال ہونے والی اشیا:

دارچینی کے پاؤڈر کی مناسب مقدار تھوڑے سے شہد کے ساتھ اچھی طرح مکس کرلیں تاکہ اس کا مرکب بن جائے (فوٹو: پِکسابے)

 

1-شہد
2دارچینی پاؤڈر
3نرم برش
اجزا تیار کرنے کا طریقہ:
دارچینی کے پاؤڈر کی مناسب مقدار تھوڑے سے شہد کے ساتھ اچھی طرح مکس کرلیں تاکہ اس کا مرکب بن جائے۔
برش کو پانی سے دھولیں اور اس کے بعد مرکب کو اس پر لگا کر ہونٹوں پر لگائیں۔
ہونٹوں پر مرکب کو پانچ منٹ کے لیے چھوڑیں اور پھر ہونٹوں کو ایک دوسرے کے ساتھ ایک منٹ کے لیے رگڑیں۔ اس کے بعد ٹشو کے ذریعے اس مرکب کو صاف کر لیں اور ہونٹوں کو پانی سے دھو لیں۔

دارچینی ہونٹوں میں خون کے بہاؤ کو بڑھاتی ہے اور ان کے گلابی پن اور چمک میں اضافہ کرتی ہے (فوٹو: وال پیپر فلیئر)

ہونٹوں کو بھرنے کے لیے روزمرہ کا تیل کیسے بنائیں؟

اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کے ہونٹ روزانہ مرکب لگائے بغیر بھرے ہوئے نظر آئیں تو اس کے لیے آپ ایک قدرتی تیل تیار کرسکتی ہیں۔ دارچینی اور شہد کے مرکب میں دارچینی کے تیل کے 10 قطرے ڈال لیں اور اسے اپنے ہونٹوں پر لگانا شروع کردیں۔
اس کے روزانہ استعمال سے آپ باآسانی اپنے ہونٹوں کو بھرنے میں کامیاب ہوجائیں گی۔

شیئر: