طائف کی الہدا روڈ ٹریفک کے لیے مکمل طور پر کھول دی گئی ہے۔ اس سے قبل موسلادھار بارش کے باعث اسے احتیاطی طور پر بند کردیا گیا تھا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، حائل، عسیر، قصیم ، جازان اور باحہ میں بارش کی توقع ہے‘۔
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب نے گایوں کی برآمد شروع کردیNode ID: 530901
-
سیلاب میں پھنسے غیر ملکی کارکنان کو بچایا لیا گیاNode ID: 530941
-
خواتین کی پہلی سکیٹنگ ٹیم عالمی مقابلوں کے لیے پرعزمNode ID: 530956
محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ ریجن کے متعدد شہروں میں دوپہر دو بجے تک مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ طائف، عرضیات اور میسان میں آج بھی بارش کا امکان ہے‘۔
’جازان ریجن کے متعدد علاقوں میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب دھند چھائی رہی جبکہ آج دن گرم ہونے تک جازان شہر، درب اورجزیرہ فرسان بھی دھند کی لپیٹ میں رہے ‘۔
قبل ازیں سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ سنیچر کو سعودی عرب کے سات علاقوں میں گرد آلود ہواؤں کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز نے سرکاری ویب سائٹ پر بیان میں کہا کہ مکہ مکرمہ، باحہ، عسیر اور ان کے ساحلی علاقوں میں 9 جنوری کو گرد آلود ہوائیں چلیں گی جس سے حد نظر محدود ہوجائے گی پھر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی جبکہ حائل، الجوف، تبوک اور مدینہ منورہ کے متعدد علاقے بھی گرد آلود ہواؤں کی لپیٹ میں آ جائیں گے۔
موسمیات کے مرکز نے بیان میں کہا کہ مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ میں مشرقی مقامات پر گرد آلود تیز ہوائیں چلیں گی۔ توقع یہ ہے کہ رات کے وقت اور صبح سویرے سعودی عرب کے مشرقی، وسطیٰ اور شمالی علاقوں پر دھند کا راج ہوگا جبکہ مغربی اور جنوب مغربی بالائی علاقوں میں بھی دھند چھائی رہے گی۔
بحیرہ احمر کے حوالے سے موسمیات کے مرکز نے بتایا کہ جنوب سے جنوب مشرق کی طرف 18 تا 45 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔
خلیج عرب میں ہواؤں کا رخ شمال سے شمال مشرق کی طرف ہوگا- فی گھنٹہ رفتار 15 تا 35 کلو میٹر ہوگی-
مزید پڑھیں
-
ریاض سمیت کئی علاقے گرد آلود ہواوں کی زد میںNode ID: 507301
گزشتہ روز جمعے کو قصیم اور حائل سمیت سعودی عرب کے متعدد علاقوں میں بارش ہوئی جبکہ مکہ مکرمہ، باحہ اور عسیر میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی وجہ سے حد نظر محدود ہوگئی تھی-
اخبار 24 کے مطابق مکہ مکرمہ گورنریٹ نے بارش کے باعث طائف اور مکہ مکرمہ کو جوڑنے والا الھدا روڈ عارضی طور پر بند کردیا ہے یہ فیصلہ راہگیروں کی سلامتی کی خاطر کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ جمعے کو طائف میں موسلا دھار بارش کے باعث چٹانیں گرنے اور الھدا روڈ کے معطل ہونے کے خدشات پیدا ہوگئے تھے۔