Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’بیرون ملک سفر کے لیے کورونا ویکسین شرط نہیں‘

’ابھی تک بیرون ملک سفر کو کورونا ویکسین سے مشروط نہیں کیا گیا‘ (فوٹو: سبق)
وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ بیرون ملک سفر کے لیے کورونا ویکسین شرط نہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے الاخباریہ ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ابھی تک بیرون ملک سفر کو کورونا ویکسین سے مشروط نہیں کیا گیا‘۔
’مستقبل میں کوئی ملک اس حوالے سے کوئی پالیسی مرتب کرتا ہے تو اس کی اطلاع کردی جائے گی تاہم سعودی عرب نے ابھی تک ایسا کوئی ضابطہ مقرر نہیں کیا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’وزارت صحت کورونا ویکسین کے مراکز میں مزید توسیع کر رہی ہے تاکہ بڑھتی ہوئی تعداد کی بہتر طور پر خدمت کی جاسکے‘۔
’صحتی ایپ کے ذریعہ جن لوگوں نے کورونا ویکسین کے لیے رجسٹریشن کی ہے ان کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے‘۔
’آئندہ دنوں میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں ویکسین سینٹر کھولا جائے گا‘۔
 

شیئر: