29 ہزار سے زیادہ افراد نے پروگرام سے فائدہ اٹھایا ہے۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودیعرب میں عرب یوم خواندگی کے موقع پر وزارت تعلیم نے ایک ہزار 142 آن لائن تربیتی پرگرام شروع کیے ہیں۔
’تعلیم یافتہ ہمسایہ مراکز‘ میں 29 ہزار سے زیادہ افراد نے اس پروگرام سے فائدہ اٹھایا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت تعلیم میں انڈرسکریٹری برائے تعلیمی پروگرام مہا سلیمان نےعرب یوم خواندگی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ عرب دنیا میں ناخواندگی کے خاتمے کےلیے وسیع پیمانے پر آگاہی مہم چلانے اور تعلیم کے ذریعے ملکی ترقی کا ذریعہ ہے‘۔
ان کا کہنا تپا کہ’ سعودی وژن 2030 کے مطابق پائیدار ترقی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے‘۔