سعودی عربین ایئر لائن (السعودیہ) نے پیر گیارہ جنوری سے جدہ اور ریاض سے قطر کے دارلحکومت دوحہ کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
السعودیہ نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر ایک بیان میں کہا کہ ’دوحہ کے لیے پروازوں کی بکنگ اوپن ہے‘۔
یاد رہے کہ سعودی حکومت نے قطر کے ساتھ تمام بری، بحری اور فضائی سرحدیں کھولنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سلوی چوکی کو بھی آمد ورفت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
سافر مع #الخطوط_السعودية من #جدة و #الرياض إلى #الدوحة ابتداءً من يوم الإثنين الموافق 11/1/2021
Fly with #SAUDIA from #Jeddah and #Riyadh to #Doha starting from Monday 11/1/2021
Book Now|احجز الآنhttps://t.co/IqHlTeBRXx pic.twitter.com/6Ps5N6QHps
— السعودية | SAUDIA (@Saudi_Airlines) January 9, 2021
واضح رہے کہ سعودی حکام نے کہا تھا کہ قطری مسافروں کی سعودی عرب آمد کے لیے پی سی آر سرٹیفکیٹ، تین روزہ ہاؤس آئسولیشن یا سات روزہ ہاؤس آئسولیشن کی پابندی ضروری ہوگی۔
پی سی آر ٹیسٹ منفی ہونے کی صورت ہی میں قطری باشندوں کو سعودی عرب آنے کی اجازت دی جائے گی۔ سعودی وزارت صحت نے قطر سے ملنے والی سرحدی چیک پوسٹ سلوی پر میڈیکل عملہ تعینات کردیا ہے۔
قطرایئرویز نے بھی پیر گیارہ جنوری سے سعودی عرب کے لیے پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
#QatarAirways announce it will resume flights to Saudi Arabia, starting with services to Riyadh on Monday 11 January 2021, followed by Jeddah on Thursday 14 and Dammam on Saturday 16 January pic.twitter.com/Qwhti7d1iS
— Qatar Airways (@qatarairways) January 9, 2021