Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہانگ کانگ کے لیے ایمریٹس کی پروازیں 22 جنوری تک معطل

پروازوں کی معطلی کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔(فوٹو عرب نیوز)
متحدہ عرب امارات کی ائیرلائن ایمریٹس نے 22 جنوری تک ہانگ کانگ کے لیے پروازیں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایمریٹس نے ویب سائٹ پر بیان میں کہا کہ’ ہانگ کانگ میں مجاز حکام کی حالیہ ہدایت کی مطابق 9 سے 22 جنوری تک ایسے مسافر جن کے پاس ایمریٹس کی پرواز ای کےکا ٹکٹ ہے اور ان کی آخری منزل ہانگ کانگ ہے انہیں قبول نہیں کیا جائے گا‘۔
ائیر لائن کے مطابق’ اس عرصے کے دوران ایسے مسافر جنہوں نے ہانگ کانگ سے دبئی کے لیے بکنگ کرائی ہے انہیں سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔ اسی طرح ایسے مسافر جنہوں نے دبئی سے بکنگ کرائی ہے اور ان کی آخری منزل بینکاک ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’متاثرہ مسافروں کو ری بکنگ کے لیے اپنے ٹریول ایجنٹ یا ایمریٹس سے رابطہ کرنا چاہیے‘۔
ایمریٹس کے بیان میں ہانگ کانگ کے لیے پروازوں کی معطلی کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔
قبل ازیں 16 دسمبر کو سی این این کی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ہانگ کانگ میں کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے ایمریٹس کے ساتھ برٹش ائیرویز، کے ایل ایم رائل ڈچ ائیر لائنز اور نیپال ایئرلائنز کی پروازوں کو دو ہفتے کے لیے معطل کردیا گیا ہے۔

شیئر: