حوثیوں سے متعلق امریکی فیصلے پر او آئی سی کا خیر مقدم
جمعرات 14 جنوری 2021 19:16
فیصلہ حوثیوں کو قیام امن کے لیے مذاکرات پر مجبور کرے گا- (فوٹو سبق)
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کو امریکہ کی جانب سے دہشتگرد قرار دینے والے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے- امریکہ نے حوثیوں کی جماعت کو دہشتگرد تنظیم اور اس کے تین بڑے رہنماؤں کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کردیا ہے-
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین نے بیان جاری کرکے کہا کہ حوثیوں کو دہشتگرد قرار دینے والا فیصلہ یمنی بحران کے خاتمے کا باعث بنے گا- یہ فیصلہ یمن کے لیے اقوام متحدہ کے ایلچی کی کوششوں سے ہم آہنگ ہے- اس کی بدولت یمنی بحران کے سیاسی حل کی راہ ہموار ہوگئی- سعودی عرب کے خلاف دہشتگردانہ حملے بھی بند ہوں گے- یہ دنیا بھر میں انسداد دہشتگردی کے مشن کو مضبوط کرے گا- اس کے باعث علاقائی و بین الاقوامی سطح پر دہشتگردی کی فنڈنگ کی کوششیں نتیجہ خیز ہوں گی-
العثیمین نے اس سٹراٹیجک فیصلے پر امریکہ کے لیے قدرو منزلت کا اظہار کیا- انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ حوثیوں کے رہنماؤں کو قیام امن کے لیے سنجیدہ مذاکرات پر مجبور کردے گا-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں