جمعرات کو ایک لاکھ سے زائد افراد کو کورونا ویکسین دی گئی- (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں وزارت صحت نے اعلامیے میں بتایا ہے کہ جمعرات کو کورونا کے 3382 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 2671 رہی- کووڈ سے 3 افراد کی موت واقع ہوئی-
متحدہ عرب امارات کے خبررساں ادارے ’وام‘ کے مطابق کورونا کے 3 ہزار 382 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کل تعداد 2 لاکھ 42 ہزار 969 تک پہنچ گئی ہے جبکہ صحت یاب ہونے والے 2671 افراد کے بعد کل تعداد 2 لاکھ 15 ہزار 820 ہوگئی ہے- اسی طرح تین اموات کے بعد اب تک مرنے والوں کی تعداد 726 ہے-
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک لاکھ 26 ہزار 625 نئے ٹیسٹ کیے گئے-
اماراتی وزارت صحت نے مزید بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ایک لاکھ 33 ہزار 253 افراد کو کورونا ویکسین دی جاچکی ہے- اب تک 15 لاکھ 27 ہزار 833 افراد کو کورونا ویکسین لے چکے ہیں-