Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی آرامکو نے کن خریداروں کو تیل کی ترسیل کم کردی

سعودی آرامکو نے بعض ایشین خریداروں کے لیے فروری میں تیل کی رسد ایک چوتھائی تک کم کر دی- جبکہ چار دیگر خریداروں کی تیل ضروریات پوری کردی گئی ہیں۔
الشرق الاوسط کے مطابق سعودی آرامکو نے گاہکوں کی طلب میں کمی سے متعلق مذکورہ اقدام اس تناظر میں کیا ہے کہ مملکت نے فروری اور مارچ کے دوران 10 لاکھ بیرل تیل یومیہ کی پیداوار خیر سگالی کے جذبے کے طور پر کم کرنے کا فیصلہ کیا ہوا ہے- سعودی عرب نے اوپیک پلس کے  آخری اجلاس میں رکن ملکوں کو اس بات کا یقین دلادیا تھا-
تفصیلات کے مطابق سعودی آرامکو نے شمالی ایشیا میں 2 ریفائنریوں کی طلب میں دس فیصد کمی کی جبکہ انڈیا کی تین ریفائنریوں کی طلب میں 15 تا 26 فیصد کمی کی گئی۔
تجارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی طرف سے تیل کی ترسیل میں اضافی کمی سے منڈی کی پوزیشن بہتر ہوگی- علاوہ ازیں یہ بھی امکان ہے کہ ایشین ممالک آئل ریفائنریوں کی اصلاح و مرمت اسی موسم میں کراتی ہیں- اس تناظر میں ایشیا کی طرف سے تیل کی طلب میں خود بخود کمی واقع ہوگی-

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

 

شیئر: