Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرامکو کے تیل پائپ لائن کے لیے مذاکرات

دس ارب ڈالر مالیت کا معاہدہ ’بلاغ روک‘ اور دیگر سرمایہ کاروں کے ساتھ ہوگا۔(فوٹو الشرق الاوسط)
سعودی آرامکو 10 ارب ڈالر سے زیادہ لاگت کی تیل پائپ لائن کے معاہدے کے لیے مذاکرات کررہی ہے۔ 
سعودی آرامکو دس ارب ڈالر مالیت کا پائپ لائن معاہدہ ’بلاغ روک‘  اور دیگر سرمایہ کاروں کے ساتھ کرے گی۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی آرامکو نے گزشتہ سال ابوظبی نیشنل پٹرولیم کمپنی ادنوک کے ساتھ بنیادی ڈھانچے کے حوالے سے کئی معاہدے کیے تھے۔ نیا معاہدہ بھی اسی طرز کا ہوگا۔

 فریقین میں مجوزہ معاہدہ ابتدائی مرحلے میں ہے۔(فوٹو الشرق الاوسط)

ادنوک کے ساتھ معاہدوں کی بدولت آرامکو کو اربوں ڈالر کی آمدنی ہوئی تھی۔ آرامکو نے شاندار بنیادی ڈھانچہ قائم کرکے کئی فریقوں کو پٹرول اور گیس پائپ لائن کرائے پر دے کر آمدنی میں اضافہ کیا ہے۔ 
بلاغ روک کے ساتھ تیل پائپ لائن کا معاہدہ طے پاجانے پر آرامکو کو کورونا وائرس بحران کے باعث تیل کے نرخوں میں کمی سے پیدا ہونے والے نقصان کا تدارک ہوجائے گا۔ 
باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ فریقین میں مجوزہ معاہدہ ابتدائی مرحلے میں ہے۔ اسے منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے جے پی مورگن، متشوبیشی، یو ایف جے سے مشاورت لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

شیئر: