شرمیلے مزاج کے افراد دوسروں سے الگ تھلگ رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ وہ اپنے آپ کو لوگوں سے دور رکھتے ہیں اور معاشرتی معاملات سے بچنے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔
سیدتی میگزین میں شائع ہونے والی ایک مضمون کے مطابق ایک حالیہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ شرمیلے افراد سوشل سرگرمیوں اور محبت کے جذبات اور اظہار میں اکثر ناکام رہتے ہیں، اس سے ان کے رشے بھی متاثر ہوتے ہیں۔
اس کے علاوہ شرمیلے افراد تنہائی کی وجہ سے افسردگی اور دیگر جذباتی اور ذہنی پریشانیوں کا شکار رہتے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
جسم میں وٹامن بی 12 کا بڑھنا خطرناک ہے یا کمی؟Node ID: 532771
-
غذا کے ذریعے سر درد کا علاج کیسے کیا جا سکتا ہے؟Node ID: 533006
-
ایلو ویرا جیل کیسے چہرے کی جلد کے لیے مفید ہے؟Node ID: 533246
اس لیے کہ لوگوں کے آپس کے معاملات خوشگوار اور راحت بخش زندگی گزارنے کے لئے ناگزیر ہوتے ہیں۔
جو لوگ بہت شرمیلے ہوتے ہیں وہ لوگوں کے قریب آتے ہیں تو ان کی دھڑکن تیز ہوجاتی ہے یا پھر انہیں پسینہ آنے لگتا ہے اور ان کا چہرہ سرخ ہو جاتا ہے۔
اب ہم آپ کو شرمساری کی کیفیت سے نکلنے کے طریقے بتاتے ہیں۔
اپنی شرم کی وجوہات دریافت کریں
عین ممکن ہے کہ آپ کی شرم کی وجوہات میں غور کرنے سے آپ کو اپنے آپ کے بارے جاننے میں مدد ملے کہ آپ کون ہیں۔
مثال کے طور آپ کو کوئی اپنا ایسا واقعہ یاد ہے جو آپ کی شرمساری کا سبب بنا ہو۔ آپ ان واقعات اور یادوں پر قابو پائیں اور انہیں اپنی کمزوری بنانے کی بجائے طاقت کا ذریعہ بنائیں۔

جب آپ ایک مرتبہ یہ سیکھ لیں گے کہ ماضی میں گزرے واقعات سے کیسے نمٹنا ہے تو آپ باقی زندگی میں بھی اس پر قابو پانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
شرم کے محرکات کی شناخت کریں
شرم آنے کے محرکات کی نشاندہی کر کے آپ آگے کی منصوبہ بندی کر سکتے ہیں۔ جب آپ ان حالات میں ہوں اور آپ کو ان محرکات کا سامنا کرنا پڑے توآپ کا ردعمل کیا ہوگا اور ان پر قابو پانے کے لئے آپ کیا کریں گے، اس کی مشق کیجیے۔
کچھ محرکات کسی فرد کے لیے مخصوص ہوتے ہیں۔ ان محرکات کی شناخت کرنا مشکل ہوسکتا ہے، لیکن آپ یہ جاننے کے لیے پیشہ ورانہ افراد سے مدد لے سکتے ہیں۔
ایسےمعاشرتی حالات جن میں آپ پریشانی محسوس کریں ایسے مواقع کی ایک فہرست بنائیں، پھر ایک ایک کرکے ان پر قابو پانے کی کوشش کریں۔ آپ جتنا معاشرتی حالات سے بچیں گے، آپ کی پریشانی میں اتنا اضافہ ہوگا۔ پراعتماد رہیں اور اپنے آپ کو بتائیں کہ آپ کے پاس پراعتماد رہنے کے تمام اسباب موجود ہیں ۔
کسی ایسے کلب یا سپورٹس ٹیم میں شامل ہوں جو آپ کو سوشل بنا دے تاکہ آپ دوسروں کے ساتھ بات چیت کرسکیں۔
