الاتحاد ایئر کی دوحہ کے لیے پروازیں پندرہ فروری سے بحال ہوں گی
الاتحاد ایئر نے کہا ہے کہ پندرہ فروری 2021 سے دوحہ کے لیے پروازیں بحال کرنے کا اعلان کی اہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی نے بیان میں کہا کہ ابوظبی سے دوحہ، قطر کے لیے اس کی پروازیں پندرہ فروری سے بحال کردی جائیں گی بشرطیکہ دونوں ملکوں کی حکومتوں کی منظوری حاصل ہوجائے۔
الاتحاد ایئر کا کہنا ہے کہ روزانہ ایئر بس اے 320 اور بوئنگ 787 - 9 ڈریم لائنر طیاروں سے یومیہ پروازیں ابوظبی سے دوحہ کے لیے ہوں گی۔
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات ان چار عرب اتحادی ممالک میں سے ایک ہے جنہوں نے قطر کے ساتھ ہر طرح کے تعلقات منقطع کرلیے تھے۔
سعودی عرب کے تاریخی شہر العلا میں 41 ویں خلیجی سربراہ اجلاس کے موقع پر تعلقات کی بحالی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
ان دنوں مبینہ فیصلے کی مختلف شقوں پر عمل درآمد کیا جارہا ہے۔ امارات اور قطر کے درمیان فضائی حدود کھول دی گئی ہیں اور پروازوں کی بحالی کے حوالے سے مختلف اقدامات کیے جارہے ہیں۔