مصر اور قطر نے سفارتی تعلقات دوبارہ بحال کرنے پر اتفاق کیا ہے اور بدھ کو دو سرکاری یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق مصری دفتر خارجہ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملکوں نے سعودی عرب کے تاریخی شہر العلا میں منعقدہ خلیجی سربراہ اجلاس سے جاری ہونے والے اعلامیے کی پابندی کرتے ہوئے یہ عملی اقدام کیا ہے۔
مصر نے پانچ جنوری کو العلا کے اعلامیے پر دستخط کیے تھے، جس میں قطر کے ساتھ چار عرب اتحادی ممالک کے درمیان مصالحت کے لیے مخلصانہ جدوجہد کا شکریہ ادا کیا گیا تھا- اس حوالے سے کویت نے کوششیں کی تھیں- کویت کئی سال سے قطر اور عرب اتحادیوں کے درمیان مصالحت کی کوشش کررہا تھا۔