Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلا لائسنس نکالے گئے سونے کے کاروبار پر پابندی

کان سے غیرقانونی طریقے سے سونا نکال کر فروخت کیا جارہا ہے- (فوٹو اخبار 24)
سعودی ایوانہائے صنعت و تجارت کونسل نے  سونے کی دکانوں، لیباریٹریوں اور کارخانوں کو تاکید کی ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں خام سونا نہ خریدیں- کان سے غیرقانونی طریقے سے نکال کر فروخت کیا جارہا ہے-
اخبار 24  کے مطابق وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز  بن سعود نے خام سونا خریدنے پر پابندی لگائی ہے-
سعودی عرب کے متعلقہ حکام نے وزیر داخلہ کو رپورٹ پیش کی تھی کہ بعض مقامی شہری بلا لائسنس سونا اور قیمتی پتھر کانوں سے نکال رہے  ہیں- متعدد علاقوں میں اس قسم کے واقعات ریکارڈ پر آئے ہیں- صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ورکنگ ٹیم تشکیل دی گئی تھی- جس نے خام سونے کی خرید و فروخت پر پابندی کے لیے وزیر داخلہ کو سفارش پیش کی تھی-
وزیر داخلہ نے ہدایت جاری کی ہے کہ خام سونے کی خرید پر پابندی کو یقینی بنانے کے لیے نگرانی بڑھائی جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کو مقررہ سزائیں دی جائیں-
سوشل میڈیا پر صارفین نے کانوں سے قیمتی پتھر اور سونا غیرقانونی طریقے سے نکالنے کی رپورٹ پر دلچسپی ظاہر کی ہے- بعض شہریوں نے اس کی تائید اور دیگر نے اس کی مخالفت میں ٹوئٹ کیے ہیں-
ابو فارس نامی صارف نے تحریر کیا کہ یہ پابندی تو لائسنس ہولڈرز کی اجارہ داری جیسی ہے –
ابو سلطان 77 نے تحریر کیا کہ دکانوں سے مسروقہ سونا پگھلا کر نئے انداز سے فروخت کیا جاسکتا ہے پابندی ضروری ہے-
ایک صارف نے اس کے جواب میں لکھا کہ سونے کے تاجروں کو بے وقوف نہ سمجھا جائے کہ وہ خام سونے اور پگھلائے ہوئے  سونے میں فرق ہی نہ کرپاتے ہوں-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 
 

شیئر: