ریاض کے ڈپلومیٹک کوارٹر میں ایک روزہ نمائش کا اہتمام کیا گیا۔(فوٹو فیس بک)
سعودی گفٹ گیلری ایک آن لائن اسٹور ہے جس نے گذشتہ روز جمعہ سے ریاض کے ڈپلومیٹک کوارٹر کے میریٹ ہوٹل میں ایک روزہ موسم سرما کے پاپ اپ سٹور کا اہتمام کیا۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی گفٹ گیلری میں مقامی طور پر تیار کردہ دستکاریوں اور تحائف کا دیدہ زیب اور منفرد انتخاب اس نمائش میں شامل کیا گیا۔
نمائش میں رکھے گئے منفرد تغروں میں ریاض کے مشہور سعودی خطاط اور معروف آرٹ گیلری کے بانی محمد العجلان کا آرٹ ورک بھی خصوصی طور پرشامل کیا گیا تھا۔ اشعار کی شکل میں ان کی خطاطی انتہائی متاثر کن ہے۔
اس موقع پر سعودی گفٹ گیلری کے شریک بانی ہند الراجحی نے کہا ہے کہ ہم سعودی عرب میں تیار کئے گئے انتہائی بہترین، خوبصورت اور بامقصد تحائف کی نمائش چاہتے تھے اور سوچا تھا کہ دیگر افراد بھی اپنے شاہکار اس میں شامل کریں گے اسی لئے ہم نے سعودی گفٹ گیلری کا اہتمام کیا ہے۔
ہند الراجحی اور ان کی شریک بانی ماریہ نے بھی ڈپلومیٹک کوارٹر میں سجائے گئے اس سٹور میں مقامی فنکاروں اور ڈیزائنرز کے ساتھ کام کیا ہیں۔
الرجحی نے پاپ اپ سٹور کے بارے میں کہا ہے کہ ہمارے لئے یہ حوصلہ افزا بات ہے کہ مقامی افراد کے ساتھ ساتھ غیر ملکی کمیونٹی بھی سعودی مصنوعات کو پسند کرتی ہے اور مقامی فنکاروں کے تیار کئے گئے ڈیزائنز میں خصوصی دلچسپی لیتے ہیں۔
ہند الراجحی نے ریاض کے ڈپلومیٹک کوارٹر کو ثقافتی مرکز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی گفٹ گیلری کی جانب سے تیار کئے گئےتحائف کی نمائش کے لیے یہ بہترین مقام ہے۔
اس موقع پر انہوں نے مقامی فنکاروں کی حمایت کرنے پر وزارت ثقافت اور ہیریٹیج کمیشن کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ہے۔