پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کو میڈیا بریفنگ دینے سے روک دیا۔
دونوں حکومتی رہنماؤں کے درمیان کچھ جملوں کے تبادلے کے بعد شہباز گِل واپس کمیٹی روم میں چلے گئے۔
تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس کے بعد وزیر اطلاعات شبلی فراز میڈیا کو بریف کرنے کے لیے نکلے تو معاون خصوصی شہباز گل پہلے ہی وہاں موجود صحافیوں کو بریف کر رہے تھے۔
مزید پڑھیں
-
تحریک انصاف کے 23 سال: منزل انہیں ملی جو شریک سفر نہ تھےNode ID: 416896
-
سیاست اور دو ٹکے کی نوکری!Node ID: 439676
-
’دال میں کچھ کالا یا پوری دال ہی کالی ہے‘Node ID: 444921