سعوی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ’کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافے کے پیش نظر ایئرپورٹس، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں سے آمد و رفت کے حوالے سے مکمل سفری پابندیوں کے خاتمے کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے‘۔
’ اب 31 مارچ کے بجائے 17 مئی 2021 سے سفری پابندیاں ختم کی جائیں گی‘۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے جمعے کو بیان میں کہا کہ ’سعودی شہریوں کے مملکت سے جانے اور واپس آنے نیز ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں سے آمد ورفت کا شیٹول تبدیل کردیا گیا ہے‘۔
’اب سفری پابندیاں پیر 17 مئی 2021 سے مکمل ختم کی جائیں گی۔ اس سے قبل اعلان کیا گیا تھا کہ 31 مارچ 2021 سے سفری پابندیاں ختم کردی جائیں گی‘۔
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب: یکم جنوری سے سفری پابندیوں کا مکمل خاتمہNode ID: 504866
-
بیرون ملک سفر کے لیے آن لائن اجازت نامہ کیسے؟Node ID: 505261