مملکت میں کورونا کے ایکٹیوکیسز کی تعداد دو ہزار 126 ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں گذشتہ دنو ں سے کورونا کے نئے کیسز مسلسل 200 سے زیادہ سامنے آ رہے ہیں۔
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے سنیچر کو جاری بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ’ گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 261 نئے مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 274 افراد وائرس سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔‘
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید تین مریض چل بسے۔ جس کے بعد اب تک مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 375 ہو گئی ہے۔‘
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے ایکٹیوکیسز کی تعداد دو ہزار 126 ہے، جن میں سے 362 کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
جاری اعداد وشمار کے مطابق سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 93 ہے جبکہ الشرقیہ ریجن میں 53 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
مکہ مکرمہ ریجن میں کورونا کے 49 مریض سامنے آئے جبکہ مدینہ منورہ ریجن میں مریضوں کی تعداد 16 رہی۔ عسیر ریجن میں 9 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
القصیم اور الحدود امشمالیہ ریجن میں آٹھ ، آٹھ ، الباحہ اور نجران ریجن میں سات، سات ، حائل ریجن میں چھ ، الجوف اور تبوک ریجن میں دو ، دو جبکہ جازان ریجن میں کورونا کے ایک مریض کی تصدیق ہوئی ہے۔
اب تک تین لاکھ 68 ہزار 74 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے تین لاکھ 59 ہزار573 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔