کویت سٹی: کویت میں مقیم غیرملکیوں کو پیش کی جانے والی مختلف سہولتوں پر فیس عائد ہوگی۔ یہ بات وزارت داخلہ کے سیکریٹری برائے پاسپورٹ وشہریت جنرل شیخ مازن الجراح نے کہی۔ مقامی اخبار الانباءکے مطابق انہوں نے کہااقامہ کا محکمہ جو خدمات غیر ملکیوں کو فراہم کر رہا ہے اس کے عوض فیسیں مقررجائیں گی۔ مختلف خدمات فیسوں کا رواج دیگر ممالک میں بھی ہے۔ محکمہ نے فیسوں کی سفارش متعلقہ حکام کو پیش کی گئی ہے۔