Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں تین گودام سیل، سترہ ہزار ٹن زائد المیعاد غذائی اشیا ضبط

سعودی فوڈ اینڈ ڈرگس اتھارٹی مہم چلائے ہوئے ہے( فوٹو اخبار 24)
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگس اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے) نے جدہ میں تین گودام سیل کردیے اور سترہ ہزار ٹن زائد المیعاد غذائی اشیا ضبط کی ہیں۔
زائد المیعاد غذائی اشیا  کو نئی تاریخیں ڈال کر نئے پیکٹوں میں بند کرکے مارکیٹ کو سپلائی کیا جانے والا تھا۔ 
اخبار 24 کے مطابق ایس ایف پی ڈی اے نے بیان میں بتایا کہ اتھارٹی کے انسپکٹرز کو رپورٹ ملی تھی کہ جدہ اسلامی بندرگاہ کے راستے ایک تاجر نے تل درآمد کیے تھے۔

خلاف ورزی پر گودام کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔(فوٹو اخبار 24)

رپورٹ سے پتہ چلا تھا کہ وہ زائد المیعاد ہیں۔ انسپکٹرز اطلاع ملنے پر اس گودام تک پہنچ گئے جہاں انہیں ذخیرہ کیا گیا تھا۔  
ایس ایف ڈی اے کا کہنا ہے کہ غذائی اشیا کے قانون کی خلاف ورزی پر گودام کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمے کی فائل پبلک پراسیکیوشن کے  حوالے کردی گئی۔ 
سعودی ایف ڈی اے کے افسران زائد المیعاد اشیا کی تاریخ چیک کرنے کے لیے مقررہ نظام الاوقات کے مطابق چھاپہ مہم چلائے  ہوئے ہے۔

شیئر: