مارگلہ کی پہاڑیوں میں معدومیت کے خطرے سے دوچار تیندوے کو دیکھا گیا ہے۔
اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ کی جانب سے لگے کیمروں نے مارگلہ نیشنل پارک کے قریب تیندوے کی تصویریں بنائی ہیں۔
محکمے کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ٹریلز فور اور ٹریلز سکس پر محتاط رہیں۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ تنیدوے مانوس ہو چکے ہیں اور وہ دن کے وقت نہیں نکلتے۔ ’تیندوے سیلف ڈیفنس میں حملہ کرتے ہیں، شہری محتاط رہیں۔‘
مزید پڑھیں
-
چیتے نے سیاحوں کی گاڑی کے ٹائکر پنکچر کردیئےNode ID: 107976
-
اسلام آباد میں کون سے جانور گھومتے رہے؟Node ID: 472031
-
باحہ میں دیکھے جانا والا سیاہ چیتا یا بلی؟Node ID: 499846
اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے مطابق سٹاف نے مارگلہ ہلز پر نیشنل پارک کے قریب کیمرے لگائے ہیں۔ ان کی بدولت جنگلی حیات کو تحفظ ملے گا اور ذمہ دار سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔ اس حوالے سے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ سے وابستہ رینا ایس خان نے ٹوئٹر پر تیندوے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’یہ بیوٹی، اس کو ہم شہزادی کہتے ہیں، چار اور چھ کے ٹریلز پر لگے کیمروں میں دکھائی دی ہے، ان تیندووں کی نسل معدومیت کے خطرے سے دوچار ہے براہ مہربانی رات کے وقت ٹریلز پر نہ جائیں اور گروپس کی شکل میں جائیں۔‘
اس ٹویٹ پر مختلف صارفین کی طرف تبصرے کیے گئے جن میں کئی نے صرف لفظ ’بیوٹی‘ لکھا۔
This beauty, we call her Shezadi, has been spotted by cameras between trails 4 & 6 for several nights in Jan. Not so common leopard is top predator of Margalla Hills National Park & critically endangered species. Plz don’t use trails at night & go in groups @WildlifeBoard pic.twitter.com/kzllqoorTD
— Rina S Khan (@rinasaeed) February 1, 2021