Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج وعمرہ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا آن لائن علمی فورم

گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل نے فورم کا افتتاح  کیا ہے (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل نے حج و عمرہ و زیارت ریسرچ کے 20 ویں علمی فورم کا منگل کو افتتاح  کیا ہے۔
فورم کا مقصد زائرین کو پیش کی جانے والی سہولتوں کا معیار بلند کرنا اور انہیں بہتر بنانا ہے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق خادم حرمین شریفین حج و عمرہ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے آن لائن فورم کا اہتمام کیا ہے۔ اس کا عنوان ’زائرین  کے سفر کو خوشگوار بنانا‘ ہے۔ 
فورم کے شرکا حج و عمرہ زائرین کے تجربات، مشاہدات اور سرگزشتوں سے متعلق مقالات اور تحقیقی مطالعہ جات کے نتائج  پیش کر رہے ہیں۔

فورم کا عنوان ’زائرین  کے سفر کو خوشگوار بنانا‘ ہے (فوٹو: سبق)

سکالرز اس بات کا اہتمام بھی کررہے ہیں کہ عمرہ اور حج کے غیرمعمولی اجتماع کو کنٹرول کرنے کے لیے مزید کیا کچھ کیا جائے۔
عمرہ اور حج پر آنے والوں، انہیں سہولت فراہم کرنے والوں اور ان کی دیکھ بھال کرنے والوں کے درمیان رابطہ مہم کو کس طرح آسان اور موثر بنایا جائے۔ 
پروگرام کے مطابق فورم کے شرکا  بدھ کو ’کورونا وبا‘ سے نمٹنے کے سلسلے میں سعودی عرب کی کامیابی  کے حوالے سے مکالمہ کریں گے۔
 اجلاس میں حج و عمرہ و تعلیم و صحت کے وزرا اور مقدس مساجد کی انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس شرکت کر رہے ہیں۔

شیئر: