Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ادارے سیل ہوں گے 

کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر بلدیات و دیہی و آبادی امور ماجد الحقیل نے میونسپلٹیز اور بلدیاتی کونسلز کو بازاروں، ریستورانوں اور صحت عامہ سے تعلق رکھنے والے تمام اداروں کی کڑی نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے۔
جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں کو ہنگامی بنیادوں پر سیل کر کے خلاف سخت تادیبی کارروائی  کی جائے۔ 
وزیر بلدیات  و دیہی امور نے یہ ہدایت سعودی عرب میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافے کے پیش نظر دی ہے۔ 
مملکت میں منگل کو نئے کورونا کیسز کے نئے مریضوں کی تعداد 300 سے تجاوز کر گئی ہے۔
ماجد الحقیل نے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا کہ ’ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں کو فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو نئے کورونا وائرس سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے۔‘ 
ماجد الحقیل نے میونسپلٹیز اور بلدیاتی کونسلز کو ایک ہدایت یہ بھی کی ہے کہ وہ صحت عامہ کے مراکز اور مختلف سنٹرز میں کام کرنے والے کارکنوں کی کڑی نگرانی کریں اور ایس او پیز کی پابندی کرائیں۔
انہوں نے کہا کہ بہترین صحت بخش غذا سے متعلق ضوابط کی پابندی کی جائے۔ سامان لادنے اور اتارنے والوں کو دستانے اور حفاظتی ماسک کا پابند بنائیں۔

وزارت تجارت کی ٹیموں نے جنوری میں بیس ہزار 231 انسپکشنز کیں (فوٹو: ایس پی اے)

تمام کارکنوں کو صفائی کی آگہی دیں۔ انہیں وقفے وقفے سے ہاتھ دھوتے رہنے کی تاکید بھی کرتے رہیں۔
علاوہ ازیں سعودی وزارت تجارت کی ٹیموں نے صارفین کے تحفظ اور ایس اوپیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے جنوری میں بیس ہزار 231 انسپکشنز کیں۔
وزارت کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ نگراں ٹیموں نے ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر ایک ہزار 500 سے زیادہ نوٹس جاری کیے ہیں۔

شیئر: