Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعے کا خطبہ کورونا ایس او پیز کی پابندی پر ہوگا 

وزیر اسلامی امور نے تمام تیرہ صوبوں میںذمہ داران کو خط ارسال کیا ہے (فوٹو: سبق)
سعودی وزیر اسلامی امور و دعوت و رہنمائی شیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے ہدایت جاری کی ہے کہ سعودی عرب کی تمام جامع مساجد میں جمعے کا خطبہ کورونا ایس او پیز کی پابندی کے موضوع پر دیا جائے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزیر اسلامی امور نے مملکت کے تمام تیرہ صوبوں میں وزارت کے ذمہ داران کو خط ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام خطیب کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مقررہ حفاظتی تدابیر کی پابندی کی ہدایت کریں اور نمازیوں سے ایس او پیز پر عمل کرائیں۔ 
 خط میں کہا گیا ہے کہ آئمہ اور خطیب وبا کی سنگینی کو اجاگر کریں۔ نمازیوں کو بتائیں کہ اگر ان میں سے کوئی وائرس کی علامتیں اپنے اندر محسوس کررہا ہو تو گھر پر ہی نماز کی ادائیگی کا اہتمام کرے اورمسجد نہ آئے۔
مسجد آنے سے دوسروں کو بیماری لگ سکتی ہے- نمازیوں کو کہا جائے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور وبا سے متعلق تمام معلومات سرکاری ذرائع ہی سے حاصل کریں- 
آل الشیخ نے ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کو قابو کرنے کے لیے یہ ہدایت جاری کی ہے۔

شیئر: