کنگ سلمان امدادی مرکز کا مسلم بچوں کے لیے 9.16 ملین ڈالر کا امدادی فنڈ
کنگ سلمان امدادی مرکز کا مسلم بچوں کے لیے 9.16 ملین ڈالر کا امدادی فنڈ
بدھ 3 فروری 2021 20:09
یہ امدادی فنڈ جی ایم پی ایف سی ، یونیسیف اور آئی ڈی بی کا مشترکہ اقدام ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)
کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف) نے اسلامی ترقیاتی بینک (آئی ڈی بی) کے ساتھ 9.16 ملین ڈالر کے امدادی فنڈ کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ یہ امدادی فنڈ دنیا بھر میں انسان دوست اور مسلم بچوں کے لیے ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یہ امدادی فنڈ جی ایم پی ایف سی، یونیسیف اور آئی ڈی بی کا مشترکہ اقدام ہے جو2019 میں شروع کیا گیا تھا۔
پانچ سال سے کم عمر ایک لاکھ 10 ہزاربچوں کو صحت خدمات دی جائیں گی (فوٹو: عرب نیوز)
انسان دوستی کے تحت اس مدد سے لاکھوں بچوں کی نشوونما اور ان کے لیے ترقیاتی اہداف کے حصول کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔
فنڈ کے ٹرسٹی کی حیثیت سے کےایس ریلیف کے جنرل سپروائزر ڈاکٹرعبداللہ الربیع ، آئی ڈی بی کے صدر ڈاکٹر بندر حجر اور یونیسف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہنریٹا فور نے ایک میمورنڈم پر دستخط کیے ہیں۔
لاکھوں بچوں کی نشو ونما کے حصول کے نئے مواقع میسر آئیں گے (فوٹو: عرب نیوز)
پہلے منصوبے کے تحت یونیسف کی شراکت میں بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزینوں کے لیے بنیادی صحت کی دیکھ بھال کے ذریعے صحت اور غذائیت سے متعلق خدمات فراہم کی جائیں گی۔ اس کے نتیجے میں وہاں پر ایک لاکھ 13 ہزار افراد کو فوری امداد مہیا کی جائے گی۔
اس فنڈ سے پانچ سال سے کم عمر ایک لاکھ 10 ہزاربچوں سمیت 20 ہزار حاملہ خواتین اور 150 بچوں کی ماوں کو ابتدائی صحت کی خدمات فراہم کی جائیں گی۔
اس کے علاوہ ماں اور بچوں کی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرنے کے لیے 150 ڈاکٹروں اور 100 نرسوں کو تربیت دینا بھی شامل ہے۔
اس منصوبے کے تحت روہنگیا کے پناہ گزین کیمپوں میں 13صحت مراکز قائم کر کے لاجسٹک خدمات کی سہولت کے ساتھ غذائی قلت کے باعث بیمار بچوں کا علاج کرنا ہے۔
دوسرے پروجیکٹ کے تحت پاکستان میں بلوچستان، خیبر پختونخوا اور پنجاب کے صوبوں میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کے لئے حفاظتی ٹیکوں کے ساتھ صحت کی دیگر خدمات کو بہتر بنایا جائے گا، جس میں 13 لاکھ 68 ہزار افراد کی مدد کی جائے گی۔
یہ طبی سامان کے ساتھ ساڑھے تین ہزارسے زائد صحت کارکنوں کے لئے ذاتی حفاظتی سامان مہیا کیا جائے گی۔