Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیتا اور کتا ایک ہی باتھ روم میں گھنٹوں بند رہے، پھر کیا ہوا؟

جب چیتا باتھ روم میں گھسا تو لوگوں نے دروازہ بند کر دیا (فوٹو: این ڈی ٹی وی)
انڈین ریاست کرناٹک میں کتا چیتے سے بچتے بچاتے دوڑ کر ایک مکان کے باتھ روم میں گھس گیا اور چیتا بھی اس کا پیچھا کرتے ہوئے باتھ روم میں چلا گیا اور دونوں کئی گھنٹے وہاں بند رہے۔
تاہم حیران کن طور پر کتے کو اپنے جانی دشمن سے کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
انڈین نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق جب چیتا باتھ روم میں گھسا تو لوگوں نے دروازہ بند کر دیا۔
انڈین فارسٹ سروس کے آفیسر پروین کسوان نے باتھ روم میں بند کتے اور چیتے کی تصویر ٹوئٹر پر پوسٹ کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے دونوں جانور ایک دوسرے سے چند فٹ کے فاصلے پر غسل خانے کے کونوں میں بے چین بیٹھے ہیں۔
پروین کسوان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’تصور کریں کہ ایک کتا ایک چیتے کے ساتھ گھنٹوں باتھ روم میں بند رہا اور زندہ باہر آ گیا۔ ایسا صرف انڈیا میں ہوتا ہے۔‘
آفیسر کے مطابق چیتا کتے کا پیچھا کر رہا تھا۔
’دونوں ایک میں داخل ہوئے اور غسل خانے میں چلے گئے اور گھر والوں نے دروازے کو لاک کر دیا۔‘بعد ازاں محکمہ جنگلات نے دونوں کو باہر نکالا۔

شیئر: