Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قانون محنت: کس صورت میں کارکن بغیر نوٹس ملازمت چھوڑ سکتا ہے؟

قانون میں جس طرح کارکن کے حقوق کا تحفظ کیا گیا ہے اسی طرح کارکن کےلیے بھی واجبات مقرر کیے گئے ہیں: فوٹو فری پکس
سعودی عرب میں لیبر مارکیٹ دنیا بھر میں انتہائی پرکشش مارکیٹ تصور کی جاتی ہے۔ یہاں ہونےوالی تیز رفتار ترقی اور عظیم الشان تعمیری منصوبے سب کے سامنے ہیں۔ 
مملکت میں لیبر مارکیٹ کے معاملات کو منظم کرنے کے لیے غیر ملکی ملازمین کے حوالے سے مروجہ ’قانون محنت‘ کو ’الرجل میگزین‘ نے اپنے شمارے میں شامل کیا۔
پہلی قسط: سعودی عرب میں کارکنوں کی اجرت، حقوق اور صحت کے تحفظ سمیت آجر و اجیر کے حقوق کیا؟
دوسری قسط: ہنگامی تعطیلات، دو جگہ کام کرنا اور کارکن کی رضامندی کے بغیر اجرت میں کٹوتی کب؟
 کس صورت میں کارکن بغیر نوٹس کے نوکری ترک کرنے کا مجاز
  • اگر آجر کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کی جائے اورقوانین پر عمل نہ کیا جائے
  • اگر یہ ثابت ہو جائے کہ ملازمت کا معاہدہ مرتب کرتے ہوئے آجر یا اس کی جانب سے مقررہ کردہ نمائندے کے معاہدے میں جعل سازی کی ہو 
  • اگر آجر کی جانب سے کارکن کو ایسے کام پر مجبور کیا جائے جو معاہدے میں درج نہ ہواور کارکن وہ کام کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا ہو
  • اگر آجر ، اسکے اہل خانہ یا کمپنی کے ذمہ دار کی جانب سے کارکن کی توہین کی گئی یا اس پر زیادتی کی جائے 
  • اگر آجر یا کمپنی کے ڈائریکٹر کی جانب سے کارکن کے ساتھ درست رویہ رکھا گیا ہو جس سے اس کی اہانت ہوتی ہو
  • اگر کام کی جگہ کارکن کے لیے جسمانی یا صحت کے لیے خطرہ کا باعث ہو جس کے بارے میں کارکن کو آجر کی جانب سے پہلے تفصیلی طور پر آگاہ نہ کیا گیا ہو
  • کارکن کی شکایت کرنے کے باوجود اسے دور کرنے کی کوشش نہ کی جائے
  • اگر آجریا اس کے نمائندے کی جانب سے ورک ایگریمنٹ کی خلاف ورزی کی گئی ہو
کارکن کے ذمہ واجبات

قانون کے مطابق کارکنوں کی تنخواہ سے ان کی مرضی کے بغیر کٹوتی ممکن نہیں: فائل فوٹو اے ایف پی 

قانون میں جس طرح کارکن کے حقوق کا تحفظ کیا گیا ہے اسی طرح کارکن کےلیے بھی واجبات مقرر کیے گئے ہیں جن پرعمل کرنا بھی کارکن کی ذمہ داری ہے جو ذیل میں درج کیے جا رہے ہیں
ادارے یا آجر کی جانب سے کام کے حوالے سے مقرر کیے جانے والے نکات پرجو کہ قانون کے خلاف نہ ہوں مکمل طور پرعمل کیا جائے

قانون کے مطابق اگر کام کرتے ہوئے 5 برس سے زیادہ عرصہ ہونے کی صورت میں ایک ماہ کی چھٹی دی جائے گی: فوٹو اے ایف پی

کام کے اوقات کی پابندی
  • کارکن کے ذمہ جو امور ہوں انہیں دلجمعی سے انجام دیا جائے
  • ادارے میں جو آلات کارکن کے تصرف میں ہوں ان کی حفاظت کرے
  • کام کے دوران اچھے اخلاق کا مظاہرہ کیا جائے
  • ہنگامی حالات میں آجر یا ذمہ داروں کے ساتھ ب ھرپور تعاون کیاجائے
  • کمپنی کے فنی اور صنعتی رازوں کی حفاظت کی جائے
  • آجر کے علاوہ کسی دوسری جگہ اجرت یا بغیر اجرت کام نہ کیا جائے
  • کمپنی کے نام یا اس کی ساکھ کو اپنے ذاتی مقاصد کی بارآوری کےلیے استعمال نہ کیا جائے
  • ادارے کو اپنی رہائش یا دیگر مکمل معلومات فراہم کی جائیں (تبدیلی کی صورت میں) 
  • مملکت کے قوانین اور رسم ورواج کا خیال رکھا جائے
  • کمپنی یا ادارے کی اشیا و آلات کو ذاتی مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے

شیئر: