Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ فہد میڈیکل سٹی میں ای فائل سسٹم

یہ سسٹم مشرق وسطی میں سب سے بڑا ہوگا- (فوٹو کنگ فہد میڈیکل سٹی ٹوئٹر)
کنگ فہد میڈیکل سٹی (کے ایف ایم سی) نے ای میڈیکل فائل سسٹم  (ای پی آئی سی) کا نفاذ شروع کردیا ہے۔ اس کی بدولت صحت نگہداشت کا معیار بلند ہوگا- یہ  کام جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے انجام دیا جائے گا۔  صحت نگہداشت سے متعلق مریض کی تمام معلومات فائل میں محفوظ ہوں گی۔ بیماری کی تشخیص دقیق ترین شکل میں ممکن ہوسکے گی۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق کنگ فہد میڈیکل سٹی میں( ای پی آئی سی) کا افتتاح وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک میڈیکل فائل پروجیکٹ وزارت صحت کا بڑا سٹراٹیجک ہدف ہے۔ اس کی بدولت مریضوں کے علاج میں آسانی ہوگی اور جدید ترین ٹیکنالوجی کا وسیع البنیاد استعمال ہوگا۔
کنگ فہد میڈیکل سٹی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر فہد الغفیلی نے کہا کہ میڈیکل سٹی میں ای پی آئی سی سسٹم مشرق وسطی کا سب سے بڑا ہوگا۔ 
الغفیلی نے  کہاکہ یہ پروجیکٹ میڈیکل سٹی کی سعودی ٹیم نے تیار کیا ہے۔ انہوں نے کورونا وبا سے جنم لینے والی دشواریوں کے باوجود پروجیکٹ جاری رکھا۔ اتنا ہی نہیں بلکہ وبا کے ماحول سے پروجیکٹ کو بہتر بنانے اور جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچانے میں مدد دی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 
 

شیئر: