یومیہ 60 مریضوں کو علاج معالجے کی سہولت مہیا کی جاسکے گی(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے اتوار کو کنگ فہد میڈیکل سٹی میں کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر دیا۔
ویب نیوز ’عاجل ‘کے مطابق انہوں نے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں نئی توسیع کا افتتاح کیا۔ یہ شعبہ عمر رسیدہ افراد کے لیے خاص ہو گا جو کہ جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ 18 بستروں پر مشتمل ہے۔
وزیر صحت نے الریحیل ہسپتال کے توسیع منصوبے کا بھی افتتاح کیا جس میں 40 سنگل کمروں کا اضافہ کیا گیا ہے ۔
مریضوں کے لیے ہیلتھ کلبس قائم کیے گئے ہیں اور مریضوں میں جسمانی لیاقت پیدا کرنے کے لیے جدید ترین مشینوں سے آراستہ کمروں کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
فلوریسنٹ کمرے، سینیٹائز کمرے اور ایٹو اسکوپی کے یونٹ کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کی بدولت ہسپتال میں یومیہ 60 مریضوں کے معائنہ اور علاج کی گنجائش پیدا ہو گئی۔
یہاں ایکسرے ، الٹرا ساونڈ اور ایم آر آئی کی جدید ترین مشینوں کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔