Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں ہزاروں لٹر شراب برآمد، غیر ملکی گروہ گرفتار

پانچ رکنی گروہ میں 3 انڈین اور 2 نیپالی شامل ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
ریاض پولیس نے شراب کشید کرنے والے 5 رکنی گروہ کو گرفتارکیا ہے۔ مبینہ ٹھکانے سے ہزاروں لٹر شراب بھی برآمد ہوئی ہے۔
ویب نیوز ’اخبار 24‘ کا کہنا ہے کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ریاض کے علاقے ’الملز ‘ میں بعض غیر ملکی شراب فروشی میں ملوث ہیں۔ ملزمان میں 3 انڈین اور 2 نیپالی شامل ہیں۔
گروہ کے بارے میں شبہ ظاہر کیا گیا تھا کہ انہوں نے اپنے گھرمیں شراب کشید کرنے کی بھٹی بھی لگا رکھی ہے جہاں سے وہ شراب تیار کرکے سپلائی کرتے ہیں۔

 ٹھکانے سے شراب سے بھرے ایک ہزار لٹر والے 70 ڈرم برآمد ہوئے(فوٹو، اخبار 24)

پولیس ٹیم نے ٹھکانے کی نگرانی شروع کردی اور اس وقت گروہ کے ارکان کو گرفتار کیا جب وہ وہاں موجود تھے۔ ملزمان کے ٹھکانے سے ایک ہزار لٹروالے 70 ڈرم  جن میں کشید شدہ شراب موجود تھی جبکہ شراب سے بھری ہوئی تیار شدہ 700 بوتلیں بھی برآمد ہوئی جنہیں فروخت کے لیے لے جایا جارہا تھا۔
پولیس کی جانب سے جاری وڈیو بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کی عمریں 40 سال کے قریب ہیں ان کے خلاف شراب تیار کرنے اور فروخت کرنے کا مقدمہ درج کرکے متعلقہ ادارے کے سپرد کردیا گیا جہاں مزید تحقیقات کے بعد چالان عدالت میں پیش کیاجائے گا۔

شیئر: