Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں شراب بنانے والا بھارتی گرفتار

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیاگیا(فوٹو، ٹوئٹر)
ریاض میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے ایک بھارتی شہری کو شراب کشید کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔
ملزم نے شہر کے علاقے ’العلیا‘ میں شراب کشید کرنے کی بھٹی قائم کی ہوئی تھی ۔

شراب کی 31 ڈرمز اور 51 بوتلیں ملزم کے اڈے سے برآمد ہوئیں(فوٹو، ٹوئٹر)

ویب نیوز اخبار 24 نے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری وڈیو بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ العلیا کے علاقے میں معمول کی گشت کے دوران قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے ایک مشکوک شخص کی نگرانی کرکے اسے گرفتار کرلیا جو شراب کشید کرنے اور اسے سپلائی کرنے کا کام میں ملوث تھا۔
ملزم نے اپنے فلیٹ میں مکروہ دھندے کا اڈا قائم کیا تھا۔ بھارتی کے فلیٹ سے 31 ڈرمز اور تیار شدہ شراب کی 51 بوتلوں کے علاوہ شراب کشید کرنے کے آلات بھی برآمد ہوئے۔
ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے اسے پراسیکیوشن جنرل کے ادارے کے سپرد کردیا گیا جہاں اس سے مزید تحقیقات کے بعد مقدمہ فوجداری عدالت میں پیش کیاجائے گا۔

شیئر: