عسیر کی دور دراز وادی میں شراب کی بھٹی پر چھاپہ
اتوار 24 جنوری 2021 15:03
,بھٹی میں متعدد ڈرموں میں کم وبیش 4 ہزار لیٹر شراب ضبط ہوئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
عسیر ریجن کی ایک دور دراز وادی میں شراب کی بھٹی پر چھاپہ مارا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق عسیر ریجن پولیس کے تعاون سے ادارہ امر بالمعروف ونہی عن المنکر نے شراب کی بھٹی پر چھاپہ مارا ہے۔
ذرائع کے مطابق بھٹی میں متعدد ڈرموں میں کم وبیش 4 ہزار لیٹر شراب ضبط ہوئی ہے۔
سیکیورٹی اداروں نے ضبط شدہ شراب تلف کردی ہے جبکہ جائے وقوعہ متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا ہے۔