سعودی عرب میں ریاض پولیس نے ایک غیر ملکی کو گرفتار کیا ہے وہ پولیس کا روپ دھار کر مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے ساتھ دھوکہ دہی کررہا تھا۔
اخبار 24 کے مطابق ریاض پولیس نے بتایا کہ’ زیر حراست غیر ملکی آن لائن سامان دکھا کر قیمت وصول کرکے روپوش ہوجاتا تھا‘۔
’ملزم نے ریاض، قصیم، مدینہ منورہ، مکہ مکرمہ، تبوک اور حائل میں گیارہ وارداتوں کا اعتراف کیا ہے‘۔
ریاض پولیس نے بتایا کہ ’گرفتار غیر ملکی کا تعلق پاکستان سے ہے۔ اس نے چھیالیس ہزارریال سے زیادہ رقم دھوکہ دہی سے حاصل کی تھی۔ اسے مقدمہ درج کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا‘۔