پاکستان سے سالانہ لاکھوں افراد بیرون ملک جاتے ہیں۔ وزارت سمندر پار پاکستانیز کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 85 لاکھ سے زائد پاکستانی اس وقت دنیا کے مختلف ممالک میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
ان محنت کش پاکستانیوں میں سے نصف سے زائد تعداد خلیجی ممالک کا رخ کرتے ہیں جہاں عربی زبان بولی اور سمجھی جاتی ہے۔
پاکستان سے جانے والوں میں عربی جاننے والوں کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ خلیجی ممالک کا ورک ویزہ حاصل کرنے کے لیے عربی زبان کا بولنا آنا شرط نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
-
اسلام آباد کے سکولوں میں عربی زبان لازمی پڑھانے کے بل کی منظوریNode ID: 537851
-
اندرون و بیرون ملک رقم منتقل کرنے کے آسان طریقےNode ID: 538146
-
روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے 436 ملین ڈالرز کی ترسیلات و ادائیگیاںNode ID: 538336