Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مریخ تک پہنچنے کی دھن: چینی مشن نے ’سرخ سیارے‘ کی تصویر بھیج دی

1960 سے مریخ پر امریکہ، روس، یورپ، جاپان اور انڈیا کی جانب سے بھیجے جانے والے مشن ناکام ہوئے ہیں (فوٹو: فری پک)
چین کے خلائی مشن تیان ون پروب نے مریخ کی پہلی تصویر بھجوائی ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے چین کی نیشنل سپیس ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ مشن رواں سال کے آخر تک سرخ سیارے پر اترنے کی تیاری کر رہا ہے۔
توقع کی جا رہی ہے کہ جولائی میں امریکی مشن کی روانگی کے وقت بھیجا جانے والا خلائی جہاز مریخ کے مدار میں 10 فروری تک داخل ہو جائے گا۔
جمعے کو چین کی خلائی ایجنسی کی جانب سے جاری کی جانے والی بلیک اینڈ وائٹ تصویر میں سیارے کی ارضیاتی سطح سمیت دوسری معلومات ظاہر کی گئی ہیں جبکہ مریخ کی سطح پر گہری وادیاں بھی نظر آ رہی ہیں۔
تصویر تقریباً 22 لاکھ کلومیٹر کے فاصلے سے لی گئی ہے۔ چائنہ نیشنل سپیس ایجنسی کے مطابق خلائی جہاز اس وقت مریخ سے 11 لاکھ کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔
پانچ ٹن کا وزن رکھنے ولا تیاون ون بہت سے آلات پر مشتمل ہے جو سیارے کی مٹی سمیت دیگر چیزوں کا جائزہ لیں گے۔
چین کو امید ہے کہ مریخ پر بھیجنے کے لیے تیار کی جانے والی گاڑی روور مئی میں مریخ کے شمالی نصف کرہ کے میدان یوٹوپیا پر لینڈ کر جائے گی۔
امریکہ سوویت یونین کے درمیان سرد جنگ کے بعد چین نے فوج کے زیرانتظام چلنے والے خلائی پروگرام میں اربوں ڈالر خرچ کیے ہیں۔
پچھلی دہائی میں اس کی جانب سے ایک بڑی پیش رفت ہوئی تھی اور 2003 میں انسان کو خلا میں بھیجا گیا تھا۔

چین کی سپیس ایجنسی کو امید ہے کہ اس کا روور مئی میں سیارے پر لینڈ کر جائے گا (فوٹو: فری پک)

ایشین پاور ہاؤس نے 2022 تک خلائی سٹیشن بنا کر مدار میں مستقل قدم جمانے کی بنیاد رکھ دی ہے تاہم مریخ اب تک ایک مشکل ہدف ثابت ہوتا رہا ہے اور 1960 سے امریکہ، روس، یورپ، جاپان اور انڈیا کی جانب سے بھیجے جانے والے مشن ناکام ہوئے ہیں۔
 تیان ون چین کی طرف سے مریخ پر جانے کی پہلی کوشش نہیں ہے۔ روس کے ساتھ اس کا پچھلا مشن 2011 میں وقت سے پہلے اس وقت ختم ہو گیا تھا جب لانچنگ ناکام ہو گئی تھی۔
چین اس سے پہلے دو خلائی گاڑیاں (روور) چاند پر بھیج چکا ہے جن میں سے دوسرے روور پر وہ دنیا کا پہلا ملک بن گیا جس نے اب تک وہاں سافٹ لینڈنگ کی ہے۔
چین کی خلائی ایجنسی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تیان ون بہترین حالت میں ہے۔

شیئر: