Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ ایئرپورٹ پر فائر بریگیڈ کے نئے سسٹم کا افتتاح

جدید ترین نظام بین الاقوامی معیار کے مطابق لایا جارہا ہے۔(فوٹو: سبق)
سعودی وزیر ٹرانسپورٹ صالح الجاسر نے اتوار کو جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فائر بریگیڈ کے نئے سسٹم کا افتتاح کیا ہے۔
اس موقع پر  محکمہ شہری ہوا بازی کے سربراہ عبدالھادی المنصوری موجود تھے۔ سعودی عرب کے تمام ایئرپورٹس پر فائر بریگیڈ اور امدادی سروس کا نیا اور جدید ترین نظام بین الاقوامی معیار کے مطابق لایا جا رہا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق محکمہ شہری ہوابازی نے جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے آگ بجھانے والی جدید ترین مشینیں، گاڑیاں اور خطرناک مواد صاف کرنے والی گاڑیاں فراہم کی ہیں۔

تمام ائیر پورٹس پر فائر بریگیڈ کا پورا نیا مکمل سسٹم لایا جا رہا ہے۔ ( فوٹو سبق)

جدید مشینری کی بدولت ہوائی جہازوں میں لگنے والی آگ کو ریکارڈ وقت میں معیاری انداز میں بجھایا جا سکے گا۔ 
محکمہ شہری ہوابازی مسافروں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے مملکت کے تمام ایئر پورٹس پر فائر بریگیڈ کا پورا نیا مکمل سسٹم لا رہا ہے۔ 
محکمہ شہری ہوابازی نے مختلف ایئر پورٹس پر سلامتی آپریشن اور آگ بجھانے کے لیے سپیشلسٹ سعودی عملہ تعینات کیا ہے اور انہیں خصوصی کورس کرائے گئے ہیں۔

شیئر: