Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متحدہ عرب امارات کی کابینہ میں ردوبدل

ڈاکٹر انور قرقاش کو وزیر مملکت برائے امور خارجہ کے منصب سے سبکدوش کرکے صدر کا سفارتی مشیر مقرر کیا گیا ہے۔ (فوٹو وام)
متحدہ عرب امارات نے بدھ کو کابینہ میں ردوبدل کا اعلان کیا ہے۔ ڈاکٹر انور قرقاش کو وزیر مملکت برائے امور خارجہ کے منصب سے سبکدوش کرکے صدر کا سفارتی مشیر مقرر کیا گیا ہے۔ 
 نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے وزارت خارجہ میں محدود ردوبدل کرکے دو نئے عہدیدار شامل کیے ہیں۔
الامارات الیوم  کے مطابق شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے اماراتی دفتر خارجہ میں اپنے برادر شیخ محمد بن بن زاید کی موجودگی میں کابینہ میں ردوبدل کا اعلان کیا ہے۔

وزارت خارجہ میں دو نئے عہدیدار شامل کیے گئے ہیں۔(فوٹو وام)

سعودی عرب میں امارات کے سابق سفیر شیخ شخبوط بن نہیان بن مبارک آل نہیان اور سابق نائب وزیر خلیفہ شاہین المرر کو وزرائے مملکت برائے امور خارجہ کی حیثیت سے شامل کرلیا گیا۔
ڈاکٹر انور قرقاش صدر کے سفارتی مشیر کے طور پر فرائض انجام دیں گے اور زکی نسیبہ صدر کے ثقافتی مشیر کے طور پر کام کریں گے۔ 
شیخ محمد بن راشد نے کہا کہ اماراتی صدر نے ڈاکٹر انور قرقاش کو  ملک کے اہم سیاسی رہنما کی حیثیت سے تمغہ بھی دیا ہے۔ یہ تمغہ خارجہ پالیسی اور بین الاقوامی وعلاقائی تعلقات میں بڑی تبدیلیاں لانے کے اعتراف کے طور پر دیا گیا ہے۔
شیخ محمد بن راشد نے ڈاکٹر زکی انور نسیبہ کو تمغے سے نوازا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ  تمغہ صدر کی جانب امارات کی سفارتی اور ثقافتی خدمات کے اعتراف میں تمغہ دیا گیا ہے۔  

شیئر: