Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سگاریللو‘ کی درآمد کے نئے ضابطے مقرر

مبینہ تعداد میں سگار کی درآمد پر سو فیصد کسٹم ڈیوٹی ہوگی- (فوٹو اخبار 24)
سعودی کسٹم نے ’سگاریللو‘ سگار کی درآمد پر نئی پابندیاں لاگو کردیں- فروری سے عمل درآمد شروع کردیا گیا-
اخبار 24 کے مطابق سعودی کسٹم نے کہا ہے کہ نئی پابندیاں  سب لوگوں پر نافذ ہوں گی- وہ عام افراد ہوں یا مسافر ہوں- سگار ایکسپریس ڈاک سے طلب کیا جائے یا ایئرکارگو کے ذریعے منگوایا جائے- جو بھی اور جیسے بھی  سگاریللو درآمد کرے گا اس پر نئی پابندیاں لاگو کی جائیں گی-

تین ماہ کے دوران بھاری پیکٹ والے 125 سگار منگوا سکتے ہیں- (فوٹو سعودی کسٹم)

سعودی کسٹم نے نئی پابندیوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھ شخص تین ماہ کے دوران بھاری پیکٹ والے 125 سگار منگوا سکتا ہے- اس کلاس کے 25 سگار مسافر لاسکتا ہے جبکہ ہلکے پیکٹ والے 2400 سگار ہر ماہ میں کوئی بھی شخص لاسکے گا- اس طرح کے 200 سگار عام مسافر کو لانے کی اجازت ہوگی-
محکمہ کسٹم نے بتایا کہ مبینہ تعداد میں سگار کی درآمد پر سو فیصد کسٹم ڈیوٹی، سو فیصد منتخب اشیا پر ٹیکس،  15 فیصد ویلیو ایڈ ڈ ٹیکس لگایا جائے گا- تمام ٹیکس 4 فروری  2021 سے نافذ کردیے گئے ہیں-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: