Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابہا ائیرپورٹ پر حوثی حملے کی بین الاقوامی سطح پر مذمت

یہ حملہ بین الاقوامی انسانیت سوز قانون کی صریحا خلاف ورزی ہے۔(فوٹو عرب نیوز)
ابہا انٹرنیشنل  ایئرپورٹ پر کھڑے مسافر طیارے  پر حوثی ملیشیا کے حملے کے نتیجے میں طیارے کو آگ لگ گئی۔ اس دہشت گردانہ اور  افسوسناک واقعہ  پر مصر ، اردن، یمن اور بحرین کی جانب سے بھرپور مذمت کی گئی ہے۔
الخباریہ کے مطابق ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں  کی جانب سے سعودی عرب کےجنوبی شہر ابہا کے ہوائی اڈے کو نشانہ بنائے جانے پر مصر اس حملے کی مذمت کرنے والے پہلے ممالک میں شامل تھا۔
اس حملے کے نتیجے میں ائیرپورٹ پر کھڑےہوائی جہاز کو آگ لگ گئی تھی۔

ایسی بزدلانہ حرکت کا مقابلہ کرنے کے لئے سعودی عرب کی حمایت کرتے ہیں۔ (فوٹو عرب نیوز)

مصر کی وزارت خارجہ کے  بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران نواز حوثی ملیشیا کی  ان مجرمانہ دہشت گردی کی کارروائیوں کا مقابلہ کرنے میں مصر سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسی دہشت گرد کارروائیوں سے مملکت کی  سلامتی ،استحکام اور  سعودی  شہریوں کے ساتھ غیر ملکی رہائشیوں کی حفاظت کو بھی خطرہ ہے۔
یمن کے وزیر اطلاعات معمر العریانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ  ابہا ائیرپورٹ پر ہونے والے اس بزدلانہ حملے سے مختلف قومیتوں کے ہزاروں  شہری مسافروں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔

یہ حملہ سعودی شہریوں کے ساتھ غیر ملکی رہائشیوں کے لیے بھی خطرہ ہے۔(فوٹو عرب نیوز)

معمر العریانی نے مزید کہا کہ یہ حملہ "مکمل جنگی جرائم کی حیثیت رکھتا ہے  اور یہ حوثی ملیشیا کے ذریعہ ایرانی ہتھیاروں اور ماہرین کے ذریعہ کئے گئے دہشت گردانہ حملوں کی توسیع ہے۔
اس سے پہلے بھی ایسے حملوں سے شہری رہائشی علاقوں ، ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور توانائی کے بنیادی مراکز کو نشانہ بنایا  گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ  ایسے حملے خطے میں سلامتی اور استحکام کو غیر مستحکم کرنے کے ایران کے ایجنڈے کا حصہ ہیں۔
اردن کی وزارت خارجہ نے کہا کہ  ائیرپورٹ پر کھڑے جہاز  کو نشانہ بنا ئے جانے کے واقعہ نے  بے گناہ شہری مسافروں کی جان کو خطرہ میں ڈال دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اردن  اس طرح کی "بزدلانہ  دہشت گردی کی کارروائیوں" کے خلاف سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔
بحرین نے اس حملے کو بین الاقوامی انسانیت سوز قانون کی صریحا  خلاف ورزی قرار دیا  ہے۔
سعودی عرب کی جانب سے "
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ  ایسی بزدلانہ حرکت جس میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا جائے اس کا مقابلہ کرنے کے لئے سعودی عرب کی جانب سے  کیے گئے کسی بھی اقدام کی بحرین حمایت کرتا ہے۔
 
 

شیئر: