Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاحت برائے علاج، سعودی عرب میں متبادل طب کا فروغ

2020 کے دوران 944 سعودیوں کو’حجامہ‘ کی تربیت دی گئی ہے۔(فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں نیشنل سینٹر فار آلٹرنیٹو میڈیسن  نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں 2020 کے دوران  944 سعودی شہریوں کو’حجامہ‘ کی تربیت دی گئی ہے۔
تربیت پانے والوں میں  سے 391 ڈاکٹر تھے جبکہ 286 طبعی علاج کے ماہر تھے۔ 181 نرسنگ میں سپیشلائزیشن رکھتے تھے اور 86 کا تعلق مختلف شعبوں سے تھا۔
العربیہ نیٹ کے مطابق نیشنل سینٹر فار آلٹرنیٹو میڈیسن نے بتایا کہ متعلقہ اداروں کے حوالے سے سیاحت برائے علاج کی مہم چلائی جارہی ہے۔ اس سے ایک طرف تو علاج کا معیار بہتر ہورہا ہےاور دوسری جانب نیشنل سینٹر فار آلٹرنیٹو میڈیسن کو فروغ مل رہا ہے۔

نیشنل سینٹر فار آلٹرنیٹو میڈیسن کا کہنا ہےکہ نیا نظام جاری ہوگیا ہے( فوٹو العربیہ)

انہوں نے کہا کہ ہمارے یہاں ایکوپنچکر طریقہ علاج موجود ہے۔ ہڈیوں کو سدھارنا، ریڑھ کی  ہڈی کو ٹھیک کرنا، طبعی علاج اور حجامہ کے ذریعے علاج کی سہولتیں میسر ہیں۔ 
نیشنل سینٹر فار آلٹرنیٹو میڈیسن کا کہنا تھا کہ نیا نظام جاری ہوگیا ہے جس کے تحت سعودی اور غیرسعودی اس قسم کے شفا خانوں کے لائسنس حاصل کرکے متبادل طب کے ذریعے علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کرسکتے ہیں۔
یورپی اور ایشیائی ممالک میں اس قسم کے سینٹرز پائے جاتے ہیں۔  ہمارے یہاں بھی یہ سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔
نیشنل سینٹر فار آلٹرنیٹو میڈیسن نے بتایا کہ متبادل طب کی سہولت فراہم کرنے کے لیے شرائط و ضوابط مقرر کردیے گئے ہیں۔ سعودی عرب میں 2020 کی پہلی ششماہی کے دوران 26 حجامہ سینٹرز کے لائسنس جاری ہوئے ہیں۔ 

شیئر: