Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت صحت نے 5 ریجنوں میں پولیو مہم ملتوی کردی

’مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، عسیر، جازان، نجران اور جدہ کمشنری میں پولیو مہم ملتوی کرنے کا فیصلہ ہوا ہے‘ ( فوٹو: الریاض)
وزارت صحت نے کورونا وائرس کے باعث 5 ریجنوں میں پولیو مہم ملتوی کر دی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے ماتحت دفاتر کو کہا ہے کہ ’وبا کی بڑھتی ہوئی شرح کو پیش نظر مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، عسیر، جازان، نجران اور جدہ کمشنری میں پولیو مہم ملتوی کرنے کا فیصلہ ہوا ہے‘۔
دوسری طرف متعدی امراض کے انسداد کے لیے قائم ادارے نے کہا ہے کہ ’مذکورہ ریجنوں میں پولیو کی سالانہ مہم تاہدایت ثانی نہیں ہوگی‘۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے تمام شہروں میں پولیو کی سالانہ مہم کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں پولیو ٹیمیں گھروں پر جا کر بچوں کو قطرے پلاتے ہیں۔

شیئر: