Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت صحت اور داخلہ کی اہم پریس کانفرنس اتوار کو

پریس بریفنگ کے لیے ٹوئٹر پر سوالات ارسال کیے جاسکتے ہیں (فوٹو: الشرق الاوسط)  
سعودی وزارت صحت اور داخلہ کی کورونا وائرس کے حوالے سے مشترکہ ہفتہ وار پریس بریفنگ کل بروز اتوار 14 فروری کو ہوگی۔ 
پریس بریفنگ میں وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی جبکہ وزارت داخلہ کے ترجمان کرنل طلال الشلھوب شرکت کریں گے۔
ڈاکٹر محمد العالی کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ اعداد و شمار کےعلاوہ وزارت صحت کی جانب سے پیش کی جانے والی خدمات اور نئے کورونا وائرس کے بارے میں پائے جانے والے خدشات اور سوالات کے جوابات دیں گے۔
وزارت داخلہ کے ترجمان کرنل طلال الشلھوب کورونا ایس اوپیز کے حوالے سے کی جانے والی خلاف ورزیوں کے بارے میں لوگوں کو مطلع کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر کے بارے میں وزارت داخلہ کے اہم نکات اور قوانین پرروشنی ڈالیں گے۔ 
وزارت کا کہنا ہے کہ کورونا کے بارے میں منعقدہ پریس کانفرنس میں شرکت کے لیے ٹوئٹر پر سوالات ارسال کیے جاسکتے ہیں۔  

شیئر: